پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اور خوبرو باصلاحیت اداکارہ ہانیہ عامر نے ابھی تک شادی نہ کرنے کی بڑی وجہ بتا ہی دی۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ عامر کے ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں میزبان کی جانب سے اداکارہ سے شادی کے حوالے سے سوال سوال کیا گیا۔
ہانیہ عامر نے ہنستے ہوئے کہاکہ ’مجھے کوئی لڑکا مل ہی نہیں رہا، کب ملے گا مجھے‘ ؟
انہوں نے کہاکہ وہ اپنی پسند سے متعلق بہت واضح خیالات رکھتی ہیں، اُن کے مداح بھی یہ جانتے ہیں کہ جب اُنہیں کچھ چاہیے ہوتا ہے تو واقعی میں وہ چیز اُن کی ضرورت ہوتی ہے، وہ چھپا کر کچھ بھی نہیں رکھ سکتیں، وہ اپنی پسند کے معاملے میں بہت سیدھی اور واضح ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال تک نامور گلوکار اور اداکار عاصم اظہر اور ہانیہ عامرکے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔