ممبئی:بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے سنجے لیلا بھنسالی کو آفر دی ہے کہ وہ اپنی ویب سیریز ہیرا منڈی میں کوئی بھی کردار دے دیں ، عالیہ بھٹ اسے مفت میں کریں گی ، مگر سنجے لیلا بھنسالی نے عالیہ کی یہ آفر ٹھکرا دی ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے عالیہ کی مفت کردارادا کرنے کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہیرا منڈی کو نیٹ فلیکس پروڈیوس کر رہی ہے ، ہر اداکار کو اس کے کردار کے مطابق پیسے دئے جائیں گے ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویب سیریز ہیرا منڈی کے کردار کون ہوں گے اس بارے میں شائد فیصلہ کرلیا گیا ہو مگر باضابطہ اس کا اعلان نہیں کیا گیا۔