اداکارہ ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی ان فنکاراؤں میں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا کا استعمال صرف اپنے ڈراموں یا چیزوں کی تشہیر کے لئے ہی نہیں کرتیں بلکہ وہ فارغ وقت میں کئی گئی تفریح سے متعلق بھی فالوورز کو آگاہ رکھتی ہیں۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے قریبی احباب کے ساتھ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان پر فلمائے گئے گانوں پر رقص کررہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامرنے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ تفریح کررہی ہیں۔ویڈیو میں ہانیہ عامر آنکھوں پر پٹی باندھ کر شاہ رخ خان پر فلمائے گئے گانوں پر ڈانس کررہی ہیں۔
ہانیہ عامرکی ویڈیو پر فالوورز نے دلچسپ انداز میں اظہار خیال کیا ہے۔
یئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر اپنے دوستوں کے ہمراہ ڈانس کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ہانیہ عامرنے ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘، ’سنگِ ماہ‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو دیوانہ بنایا۔