پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر اکثر سوشل میڈیا پر نت نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں معروف ادکارہ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کیں جس کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہہانیہ عامر نے نیلے رنگ کا انتہائی غیر مناسب مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اسی کے ساتھ کی جیولری بھی پہنی ہوئی ہے۔
اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو کسی نے ہانیہ عامر کی خوب تعریف کی تو کسی نے انہیں ان کے لباس کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوبصورت لباس پہنے کا مشورہ دیا۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامرنے ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘، ’دل ربا‘، ’میرے ہمسفر‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔