پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ حال ہی میں نشر ہونے والی ٹیم کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ کے اس ویڈیو پوسٹ پر صارفین کی جانب سے کامنٹس کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
اس سے قبل ہانیہ عامر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ اداکارہ نے کافی کے فائدے بتائے تھے۔
ساتھ ہی اداکارہ یہ بھی کہہ رہی تھی کہ اگر ہانیہ جیسی انیرجی چاہیے تو روز کافی کا استعمال کریں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر اکثر تنقید کا شکار رہتی ہیں۔