پاکستان کی مشہور اداکارہ حرا مانی کی شوہر کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویری ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ ہیں۔
شیئر کی گئی ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اداکارہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا شکار ہو گئی ہیں۔
حرامانی بھی عالیہ بھٹ کا اسٹائل کاپی کرنے لگیں
پاکستان کی نامور اداکارہ حرا مانی بھی بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا اسٹائل کاپی کرنے لگیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اداکارہ حرا مانی کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا مانی نے اداکارہ عالیہ بھٹ کے اسٹائل کو کاپی کیا ہے۔
عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کے موقع پر سادہ لباس اور ہلکے میک اپ کا انتخاب کیا تھا اور ان سے متاثر ہو کرحرا مانی نے بھی اس ہی طرح کے سادہ لباس کا انتخاب کیا اور ہکلے میک اپ اور روایتی جیولری کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا۔
ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور ملے جلے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل اداکارہ حرامانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں کوک اسٹوڈیو کا مشہور گانا ’پسوڑی‘ گاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں حرا مانی نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور کسی کنسرٹ میں پسوڑی گانا گا رہی تھیں۔
اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کو ان کی آواز میں یہ مشہور گانا بالکل بھی پسند نہیں آیا۔
کسی نے کہا کہ آواز اچھی نہیں ہے تو براہ کرم گانانہیں گایا کریں تو کسی نے کہا کہ اچھے خاصے گانے کا مذاق بنادیا۔
یاد رہے کہ حرا مانی نے ڈرامہ سیریل ’دو بول‘، ’میرے پاس تم ہو‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کیا ہے۔