متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حریم شاہ ڈانس کر رہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ بالی ووڈ کے گانے میں ڈانس کر رہی ہیں۔
گزشتہ دنوں ایک اور ویڈیو میں اداکارہ کے شاہ رخ خان کےگانے پر ڈانس مووز بھی سوشل میڈیا پر وائرل تھا۔
ایک ویڈیو میں انہوں نے ترکی کے شہر انطالیہ کی خوبصورتی کی تعریف کی تھی اور بتایا کہ وہ اس وقت انطالیہ میں ہی موجود ہیں اور یہاں کا موسم دلکش ہے۔
حریم شاہ نے مداحوں کو مشورہ دیا تھاکہ اگر وہ کبھی بھی ترکی آئیں تو انطالیہ ضرور آئیں۔
واضح رہے کہ ترکی کے تاریخی و سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران بنائی گئی ویڈیوز وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر رہی ہیں اور مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ بھی کر رہی ہیں۔