بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور گلوکار نک جونس کی جوڑی کو دنیا بھر میں آئیڈیل کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جبکہ ان کی شادی کو 3 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔
حال ہی میں اس جوڑے نے اپنے سوشل اکاؤنٹ کے ذریعے دنیا کو اپنے والدین بننے کی نوید سنائی تھی۔
اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں پریانکا اور نک نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے متعلق بتایا ہے جو کہ سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوا ہے جب کہ انہوں نے بچے کی جنس ظاہر نہیں کی ہے۔
پریانکا اور نک کی اس خبر کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ان کے ہاں پیدا ہونے والا بچہ لڑکا ہے یا لڑکی؟
اس سے متعلق رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ پریانکا اور نک کے ہاں ایک لڑکی کی پیدائش ہوئی ہے جس کے لئے سروگیسی کا عمل اختیار کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ بچے کی پیدائش کی خبر پر بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے اداکارہ پریانکا اور نک جونس کو ڈھیروں دعائیں دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔