پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل حرا مانی ادکاری کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اور کافی شوخ مزاج کی بھی مالکن ہیں۔
گزشتہ روز اداکارہ حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے والدین کے حوالے سے مداحوں کے لئے پیغام دیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے پوسٹ کے ذریعے والدین کی اہمیت اور انکے رتبے کو اجاگر کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دنیا میں سب کچھ دوبارہ مل جاتا ہے لیکن اگر والدین چلے جائیں تو وہ واپس نہیں مل سکتے ہیں۔