پاکستانی کی نامور اداکارہ ماہرہ خان آج اپنی 37ویں سالگرہ منارہی ہیں جس کی خوشی میں انہوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ کیک کاٹا ہے۔
اس ویڈیو میں اداکارہ ماہرہ خان کو اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ بہت خوش بھی نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے بیٹے کے ساتھ کیک کاٹنے سے پہلے دعا منگتی ہیں اور پھر موم بتی بجھا کر برتھ ڈے کا کیک کٹ کرتی ہیں۔
اس موقع پر شوبز کی مختلف شخصیات نے بھی اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے اور ڈھیروں دعائیں کی ہیں۔
ماہرہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
ماہرہ خان:
اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2006 میں ٹی وی میزبان کے طور پر کیا تھا جس کے بعد انہوں نے ٹیلی وژن پر بھرپور کامیابی سمیٹی تھی۔
2011 میں اداکارہ ماہرہ خان نے فلمی دنیا میں بھی قدم رکھا تھا اور یہاں بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کی بناء پر کامیاب رہی ہیں۔