یاسرہ رضوی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ اور بہترین کہانی نویس ہیں، انہوں نے کئی ڈراموں میں اپنی عمدہ اداکارہ کی بناپر دیکھنے والوں سے داد حاصل کی۔ مکالموں کی ادائیگی میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ڈنک اور دل ناامید شامل ہیں۔
یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یاسرہ رضوی ایک بہت اچھی شاعرہ بھی ہیں، لیکن یہ ان کی وجہ شہرت نہیں ہے۔
یاسرہ رضوی کو ایک وقت تک اپنی عمر سے دس برس چھوٹے مرد سے شادی کی بنا پر تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا لیکن انہوں نے کسی کی پروا نہیں کی اور یہ خوبصورت جوڑا اپنے بیٹے ساتھ مسرت بھری زندگی گزار رہا ہے۔
اکثر لوگ یہ جاننا چاہتے تھے کہ ان کی شادی کس طرح انجام پائی تو یاسرہ نے ایک میگزین کو انٹرویو کے دوران اس رازسے پردہ اٹھایا۔