پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر کے فوٹو شوٹ پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کیا ردعمل تھا،اس حوالے سے اداکارہ نے بتادیا۔
اداکارہ عائشہ عمر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں دوران انٹرویومیں بتایاکہ میں اور شعیب ملک بہت اچھے دوست ہیں اور ہم نے وہ شوٹ بہت مزے سے کیا تھا اور شکر الحمد اللہ ہم دونوں کو اس کا فائدہ ہوا، نقصان کوئی نہیں ہوا۔
کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ردعمل پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایاکہ ثانیہ بہت ہی پیاری انسان ہیں، انہیں اس بات کا علم ہے کہ ہم دوست ہیں، ہنسی مذاق میں خوب میمز بنیں جس سے ہم محظوظ ہوئے۔
واضح رہےکہ رواں سال سپر ماڈل، میزبان و اداکارہ عائشہ عمر کا فوٹو شعیب ملک کے ساتھ شوٹ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوا۔
عائشہ عمر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں ساتھ میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک بھی موجود ہیں۔