اداکارہ مہوش حیات اور اداکار ہمایوں سعید اپنی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی کامیابی پر سرخیوں میں ہیں جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائر ل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکار ہمایوں سعید اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی فلم دیکھ رہے ہیں۔
فلم کا گانا چلتا ہی دونوں اداکاراؤں نے ڈانس کرنا شروع کردیا جس سے وہاں بیٹھے تمام لوگ لطف اندوز ہوئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے سفید رنگ کی ساڑھی جبکہ اداکار ہمایوں سعیدنے سفید رنگ کا کرتہ زیب تن کیا ہوا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ہمایوں سعید اور مہوش حیات امریکہ میں اپنی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ادکاراؤں نے فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں بھی ایک ساتھ کام کیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسندکیا گیا۔