پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔
حال ہی میں اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنے انٹرویو میں شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بعد ان کی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا پر ہونے والی باتوں اور مختلف قسم کی قیاس آرائیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کے بارے میں بتایا۔
سائرہ یوسف نے بتایا کہ میں نے طلاق کے بعداتنا زیادہ برا محسوس نہیں کیا کیونکہ میں نے کسی سے زیادہ توقعات رکھی ہی نہیں تھیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ آپ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ جس کے بارے میں آپ مسلسل بات کر رہے ہیں وہ حقیقت میں مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کے لوگوں کی طرف سے اس طرح کی باتیں سننا بہت غیر حساس لگا۔
سائرہ نے مزید کہا کہ ذاتی زندگیوں کو ذاتی ہی رہنے دینا چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ کو کسی کے ذریعے سے کسی کی کوئی بات پتہ چلتی بھی ہے تو اس پر بات کرنے کا بھی کوئی صحیح طریقہ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2020 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
تاہم بعد ازاں پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔