ممبئی:بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی صاحبزادی سارہ علی خان نے اپنی شادی سے متعلق پہلی مرتبہ خاموشی توڑتے ہوئے کہاہے کہ ’ میں اس شخص سے شادی کروں گی جو میرے ساتھ میری والدہ کے گھر پر رہنے کیلئے تیار ہو گا ۔‘
تفصیلات کے مطابق سارہ علی خان کی کچھ دن قبل قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو آئی جس کے باعث انہیں بے حد سراہا گیا، سارہ علی خان کی تصاویر لینے والے پاپا رازی کو ان کے گارڈ کی جانب سے دھکا دے کر پیچھے کیا گیا جس پر اداکارہ نے گارڈ سے ناراضی کا اظہار کیا اور فوٹوگرافر سے اس پر معذرت بھی کی ۔
سارہ علی خان نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی والدہ کی مدد کے بغیر اپنے کپڑوں کے ساتھ میچنگ چوڑیاں پہنے بغیر انٹرویو کیلئے بھی نہیں جاتی ،جب تک میری ماں مجھے بتاتی نہیں ہیں کہ میں سوٹ کے ساتھ کونسی چوڑیاں پہنوں ، میری اوقات نہیں ہے کہ میں اپنی ماں سے دور بھاگ سکوں ، کہیں بھی بھاگ جاؤں گھر تو وہیں جانا ہے روز۔
ایک سوال کے جواب میں سارہ علی خان نے بتایا کہ میں خود سے کچھ بھی نہیں کر سکتیں ، میں تو شادی بھی ایسے شخص سے کروں گی جو میر ی والدہ کے ساتھ گھر میں رہ سکے ، میں انہیں کبھی چھوڑ کر نہیں جاؤں گی ، مذاق سے ہٹ کر میری والدہ ایک بہت ہی آزاد خیال خاتون ہیں، روز مرہ کی زندگی میں وہ میری تیسری آنکھ ہوتی ہیں ، تو میں انہیں چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہی ۔