بھارت کی بھوجپوری فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریانکا پنڈت کی فحش ویڈیو لیک ہو کر منظرعام پر آ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند دن قبل ہی بھوجپوری اداکارہ تریشا کرمدھو کی فحش ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور اب پریانکا کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
اداکارہ کو اس ویڈیو کے سبب انٹرنیٹ صارفین کی طرف سے شدید ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پریانکا میڈیا کے سامنے آئیں اور اسے اپنے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی نے ذاتی انتقام لینے کے لیے یہ ویڈیو میرے نام سے وائرل کی ہے۔دراصل یہ میری ویڈیو نہیں ہے۔ اس میں موجود لڑکی میری ہم شکل ہے اور یہ ویڈیو بہت پرانی بھی لگ رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ نے اس حوالے سے پولیس کو رپورٹ بھی درج کروا دی ہے۔