ممبئی: بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ایک جزیرے کے مالک بن گئے ہیں۔
گلوکار نے گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کشتی میں بیٹھ کر اپنے جزیرے کی سیر کرتے نظر آہے ہیں۔
https://www.instagram.com/mikasingh/?utm_source=ig_embed&ig_rid=c8c1e8bb-8c95-4431-aaa8-96e2ec3a3b7d
انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میرے خوبصورت جزیرے پر خوش آمدید ، یہاں آنے کے لئے آپ کو کشتی کا استعمال کرنا پڑے گا ۔
رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے راہیں جُدا کرلیں؟
میکا سنگھ نے ویڈیو کے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ ان کی ملکیت میں جزیرے کے ساتھ ساتھ 7 کشتیاں اور 10 گھوڑے بھی ہیں۔