فلم انڈسٹری کی مشہور ومعروف اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات بہتر کرنا آسان ہے لیکن چھوڑنا حل نہیں ہے۔
ایک انٹرویو میں ادکارہ میرا کا کہنا تھاکہ پاکستان ایک بہترین ملک ہے۔
میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ پاکستان کو اس مشکل سے نکالنےکیلئے کیا کر سکتی ہیں؟ میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات بہتر کرنا مشکل نہیں ہے لیکن پاکستان کو چھوڑ کر دوسرے ممالک جانا پاکستان کو اس دلدل سے نکالنے کا حل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس مشکل سے نکالنے کا حل ملک سے باہر کا ہوتا تو میرے پاس امریکہ کی شہریت موجود ہے لیکن میں پاکستان سے باہر نہیں گئیں پاکستان کو چھوڑ کرنے جانے والے بہادر نہیں ہیں بلکہ میں انہیں بزدل سمجھتی ہوں۔
بالی ووڈ میں فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میرا نے بتایاکیا کہ شاہ رخ خان کی فلم(جب تک ہے جان)پہلے مجھے آفر ہوئی تھی لیکن میرا لندن کا ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے یہ پروجیکٹ کترینہ کیف کو مل گیا۔