پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اریبہ حبیب نے آئٹم نمبرز کے حوالے سے اپنی رائے دے دی۔
احسن خان کے ساتھ اپنے انٹرویو میں اریبہ سے سوال کیا گیا کہ وہ آئٹم نمبرز گانوں میں پرفارمنس کا انتخاب کیوں نہیں کرتیں؟
میزبان کے جانب سے کیے جانے والےسوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ انہیں یہ پسند نہیں ہیں۔
اداکارہ اریبہ حبیب نے کہا کہ فلموں میں دکھائے جانے والے آئٹم نمبرز ہماری ثقافت کا حصہ نہیں ہیں، ہمیں ان کی ضروت بھی نہیں ہے۔
ساتھ میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہماری فلموں میں آئٹم نمبرز کی ضرورت نہیں ہوتی تو وہ یہ سب کیوں شامل کرتے ہیں؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس طرح کے گانوں کی ضرورت نہیں ہے اور ہم انہیں پسند بھی نہیں کرتے۔
اس کے علاوہ اداکارہ اریبہ حبیب نے ماہرہ خان کے گانے نوری کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھا گیت ہے، تو میں اسے آئٹم نمبر کیوں کہوں؟
اداکارہ نے مزید کہا کہ ہماری فلموں میں مواد بہت اچھا ہوتا ہے، ہمیں آئٹم نمبرز کی ضرورت نہیں۔
انٹرویو میں ساتھ موجود اداکارہ زارنش خان نے بھی اریبہ حبیب کی بات سے اتفاق کیا۔
اداکارہ زرنش خان نے کہا کہ ہماری فلموں کا کانٹینٹ بہت اچھا ہے، دوسروں کو آئٹم نمبرز کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہی ان کی فلموں کا نکتہ فروخت ہے۔