ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی کئی ہفتوں بعد سوشل میڈیا پرواپسی کے ساتھ ہی صارفین نے بھتہ خوری کے ملزم سکیش چندرسے متعلق سوال کردیا۔
روڑ کی منی لانڈرنگ اوربھتہ خوری کے ملزم سکیش چندرسے تعلق کے حوالے سے خبروں میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی کئی ہفتوں بعد سوشل میڈیا پرواپسی ہوگئی۔
اداکارہ نے سوشل میڈٰیا پراپنی تصویرشئیرکی جس میں وہ ایک کتاب پکڑے مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
اداکارہ کی سوشل میڈیا پرواپسی ہوئی توکئی مداحوں نے ان کی تعریف کی جبکہ کچھ مداحوں نے جیکولین فرنینڈس سے سوال پوچھ لیا کہ سکیش چندرکہاں ہے؟ جیکولین ایسے سوالات کونظراندازکرگئیں اورکوئی جواب نہیں دیا۔
اداکارہ کو 200کروڑ بھارتی روپے کی منی لانڈرنگ اوربھتہ خوری کے ملزم سکیش چندرسے تعلقات اورکروڑوں روپے کے تحائف وصول کرنے کے الزامات پرانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تفتیش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہنے والی اداکارہ فرنینڈس تفتیش کے بعد کئی ہفتوں تک سوشل میڈیا سے غائب رہی تھیں۔