بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور کی مالدیپ سے اپنے چھوٹے بیٹے جے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
اداکارہ کرینہ کپور ان دنوں اپنے شوہر سیف علی خان اور دونوں بیٹوں کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں گُزار رہی ہیں اور اس ضمن میں وہ سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر بھی شیئر کرتی نظر آرہی ہیں۔
اب کرینہ کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے اپنی چھوٹے بیٹے کے ہمراہ نئی تصویر اسٹوری میں شیئر کی ہے۔
کرینہ کپور کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سیاہ لباس میں ملبوس ہیں۔
انہوں نے چھوٹے بیٹے کو اپنے کندھے پر سُلایا ہوا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ نے انسٹا اسٹوری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لائٹس، کیمرہ اور نیپ ٹائم ۔
کرینہ کپوراور چھوٹے بیٹے کی یہ تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ کرینہ کپوراور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
کرینہ کپوراور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اُن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش رواں سال 21 فروری کو ہوئی۔