بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ کترنیہ کیف کی تصویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہے جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دے رہی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ کترینہ کیف نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سی گرین رنگ کی ساڑھی زیبِ تن کی ہوئی ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے لال رنگ کی ساڑھی زیبِ تن کی ہوئی تھی جس میں وہ بہت حسین لگ رہی تھیں۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف 14 برس کی تھی جب انہوں نے ماڈلنگ شروع کی جبکہ 2003ء میں اس نے اپنی پہلی فلم بوم میں کام کیا ہے۔
کترینہ کیف ایک برطانوی ہندستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو ہندی زبان کی فلموں میں کام کرتی ہیں اور ان کا شمار ہندوستان کی خوبصورت ترین خواتین میں کیا جاتا ہے۔