بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترنیہ کیف کی نئے لک میں کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دے رہی ہیں۔
اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی اپنے اس لک کی تصویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں اداکارہ کو ایک الگ اور نئے انداز میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ اپنی ان تصاویر میں مستی کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں اور ساتھ ہی ان کا سنجیدہ انداز کافی متاثر کن ہے۔
خیال رہے کہ کترینہ کیف 14 برس کی تھی جب انہوں نے ماڈلنگ شروع کی جبکہ 2003ء میں اس نے اپنی پہلی فلم بوم میں کام کیا ہے۔
کترینہ کیف ایک برطانوی ہندستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو ہندی زبان کی فلموں میں کام کرتی ہیں۔
کترینہ کیف کا شمار ہندوستان کی خوبصورت ترین خواتین میں کیا جاتا ہے۔