ہمارے دلوں کی ملکہ رابعہ خان کو پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کبریٰ خان کے نام سے باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا، اور وہ اپنی نرالی طبیعت کی وجہ سے پوری قوم میں پسند کی جاتی ہیں۔
گلیمرس کبریٰ خان ہمیشہ تعریف یا تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ چاہے وہ بولڈ فوٹو شوٹ ہو یا ڈانس ویڈیو، وہ سوشل میڈیا کی چکی میں پستی ہی رہتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ اپنی کچھ تصاویر کی وجہ سے ناقدین کے نشانے پر ہیں، حالانکہ دیکھا جائے ان تصاویر میں ایسا کچھ نہیں جس پر تنقید کی جائے۔
کبریٰ زرد رنگ کے پھولوں والے جوڑے میں انتہائی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔
ان کے ہمراہ واسع چوہدری اور ہمایوں سعید لندن کی سڑکوں پر موجود ہیں، جبکہ ایک تصویر میں مہوش حیات بھی ہیں۔
صرف یہی نہیں، بلکہ اس سے قبل بھی کبریٰ کا پرانا انتہائی فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا۔ جس میں انہیں سفید رنگ کے ٹینک ٹاپ اور پھٹی ہوئی جینز میں دیکھا جا ساکتا ہے۔
کبریٰ کے اس بولڈ شوٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا اور نیٹیزینز کافی مشتعل ہوئے تھے۔
سوشل میڈیا صارفین کا خیال تھا کہ ان کا لباس ‘بہت زیادہ منکشف’ ہے جو پاکستانی ثقافت سے مطابقت نہیں رکھتا۔