اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کی کچھ نجی نوعیت کی قابل اعتراض تصاویر لیک ہوگئی ہیں، جنہیں دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ایک بار پھر ان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ آمنہ الیاس آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنی کئی ویڈیوز اور بولڈ تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔
آمنہ الیاس کی انہی بولڈ تصاویر پر مداح آگ بگولہ ہوئے ہیں اور انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں، جن میں انہوں نے قبلِ اعتراض لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آمنہ تیراکی کے مختصر ترین لباس میں پانی سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔ جبکہ ان کے ساتھ ایک خاتون بھی موجود ہیں۔
یہ تصاویر سری لنکا کی ہیں جہاں آمنہ الیاس اپنی چھٹیاں گزار رہی ہیں۔
اس سے قبل فلم باجی میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے والی اداکارہ کو اپنے بے باک بیان پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کچھ دن پہلے، انہوں نے اپنے ہاتھ میں ایک مشروب کے ساتھ ایک شاندار تصویر پوسٹ کی اور بولڈ کیپشن کے ساتھ اپنی دو ٹوک پن کو ایک اور سطح پر لے گئیں۔
انہوں نے لکھا کہ “اگر کوئی نشے میں آپ کو پیغام بھیجتا ہے تو ان کی تعریف کریں کہ وہ آپ کے بارے میں اس وقت سوچ رہے ہیں جب وہ بمشکل سوچ سکتے ہیں۔”