پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مہوش حیات اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ مہوش حیات کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد صارفین سیخ پا ہوگئ ے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف اداکارہ نے گہرے گلے والا انتہائی غیر مناسب مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس نے ناقدین کو کھلی دعوت دی۔
تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو کسی نے اداکارہ کو خوبصورت لباس پہنے کا مشورہ دیا جبکہ کسی نے انہیں اپنے کلچر کی یاد دلائی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں عید الاضحٰی کے موقع پر اداکارہ کی نئی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ ریلیز ہوئی جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں، اس فلم میں اداکارہ ہمایوں سعید اور اداکارہ کبریٰ خان بھی نظر آئیں۔