پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہمہوش حیات اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کیا جہاں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جسے دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔
شیئر کی گئی ویڈیو می دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش حیات نے مختلف ویڈیوز کو جوڑ کر ایک ہی ویڈیو میں اکٹھا کیا ہوا ہے اور صارفین ان پر تنقید کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے غیر مناسب مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
جہاں کچھ صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ صارفین نے ان کی تعریفیں بھی کیں۔
واضح رہے کہ مہوش حیات نے ’لندن نہیں جاؤں گا‘، ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘، ’مس مارویل‘ اور کئی مشہور فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔