پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و سُپر ماڈل مہوش حیات ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں۔
مہوش حیات نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شیشہ (تمباکو) پی رہی ہیں۔
ویڈیو میں اداکارہ کو شیشہ پیتے ہوئے اس کا دھواں بھی ہوا میں اُڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس پر مداح سیخ پا نظر آ رہے ہیں۔
مداحوں کامہوش حیات کی ان اسٹوری پر ردِ عمل میں کہنا ہےمہوش حیات کو رمضان کا احترام کرنا چاہئیے۔
انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اداکارہ پر شدید تنقید کی جارہی ہے کہ اگر مہوش حیات شیشہ پی رہی تھیں تو اُنہیں رمضان میں ایسی ویڈیو اپلوڈ نہیں کرنی چاہئیے تھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ کو اکثر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔