ممبئی : بھارتی رئیلٹی شو "بگ باس” سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ راکھی ساونت نے ہسپتال کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے والدہ کی خطرناک بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے رو پڑیں اور مداحوں سے دعا کی درخواست کردی۔
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ کو برین ٹیومر اور کینسر کی وجہ سے ہسپتال میں موجود ہیں ۔ اداکارہ راکھی ساونت نے پیر کے روز بھارت کے ٹاٹا میموریل کینسرہسپتال سے ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی اور اپنی والدہ جیا ساونت سے متعلق بتایا ، جس کے کیپشن میں لکھا کہ "ماں ہسپتال میں ہے، وہ تندرست نہیں، ان کےلیے دعا کریں” ۔
ویڈیو میں انہیں آنسوؤں سے بے حال دیکھا جا سکتا ہے راکھی ساونت نے ویڈیو میں بتایا کہ "وہ بگ باس” مراٹھی سے واپس آئیں تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کی والدہ ہسپتال میں داخل ہیں جن کو برین ٹیومرکی تشخیص ہوئی” ۔راکھی نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ” ان کی والدہ کی صحت یابی کے لیے خاص دعائیں کریں تاکہ وہ بہتر ہوجائیں”۔
’مجھے ریپ اور قتل کی دھمکیاں دی گئیں‘؛ مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ کے نئے انکشافات
ویڈیو میں راکھی نے اپنی والدہ کو آواز دی جس پر انہوں نے نیم بےہوشی کی حالت میں جواب بھی دیا ۔راکھی نے جب اپنی والدہ کی صحت کے بارے میں ڈاکٹر سے دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ "راکھی کی والدہ کے پھیپھڑوں تک کینسر پھیل چکا ہے۔
مزید رپورٹس جمعے تک آئیں گی جس کے بعد معلوم ہوسکے گا کہ انکی والدہ کو کتنی شعاعیں لگائی جا سکتی ہیں ۔ تاہم انہوں نے کسی بھی قسم کے آپریشن کرنے سے منع کر دیا کیونکہ مریضہ کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے ۔