ہالی وڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ لنڈسے پرلمین کی مردہ حالت میں گاڑی سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس کے مطابق 43 سالہ اداکارہ لنڈسے پرلمین گزشتہ کئی روز سے لاپتہ تھیں جس کے بعد اب ان کی لاش ملی ہے ۔
رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ کی لاش ملنے کے بعد لوپس کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی لاش رنیون کینیون نامی پارک کی داخلی حدود میں موجود ایک کار سے ملی ہے جس کی شناحت کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ یہ اداکارہ لنڈسے پرلمین ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سابق شوہر کی شکایت پر انجلینا جولی کے خلاف مقدمہ درج
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ لنڈسےپرلمین کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ 13 فروری کو درج کرائی گئی تھی جس کے لئے ان کے گھروالوں اور دوسوں سے پولیس سے رابطہ کیا تھا تاہم اب وہ مردہ حالت میں ایک گاڑی میں پائی گئیں ہیں۔