اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو لائیو سیشن میں آنے کی دعوت دے دی۔
انسٹاگرام پر نادیہ حسین کی جانب سے مولانا طارق جمیل کو بھیجے گئے پیغامات کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔
نادیہ حسین نے کہا کہ آپ کی ایک ویڈیو دیکھی جس میں آپ حوروں سے متعلق بیان دے رہے ہیں ، مجھے اس حوالے سے آپ سے انسٹاگرام لائیو سیشن میں بات کرنی ہے۔
نادیہ نے لکھا ہے کہ میری اوقات نہیں کہ میں آپ سے بحث کروں، بس کچھ سوالات کے جوابات کی وضاحت چاہتی ہوں۔
ادکارہ کا کہنا ہے کہ میرا ارادہ کسی بھی قسم کا تنازع پیدا کرنا نہیں تھا، میں صرف جنت میں ملنے والی حوروں سے متعلق وضاحت چاہتی ہوں، برائے مہربانی اس پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ مولانا طارق جمیل مجھے اپنے قیمتی وقت میں سے چند منٹ دے سکیں۔
فی الحال اداکارہ کی پوسٹ پر مولانا طارق جمیل کی جانب سے اب تک کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔