بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف جوڑی کیارا اڈوانی اورسدھارتھ ملہوترا کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
حال ہی میں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے نیتو کپور، ردھیما کپور ساہنی اور کرن جوہر کے ساتھ دبئی میں ایک پارٹی میں شرکت کی جہاں اور بھی کئی دوسرے اداکار موجود تھے۔
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کو ایئرپورٹ پر ایک دوسرے کے پیچھے آتے ہوئے دیکھا گیا اور دبئی میں دوستوں کے ساتھ پارٹی کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
نیتو کپور نے دبئی میں ملاقات کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا “بالکل ستاروں سے بھری رات”۔
نیتو نے بیٹی ردھیما کپور ساہنی اور ہدایتکار کرن جوہر، منیش ملہوترا اور نورا فتحی کے ساتھ ایک اور تصویر شیئر کی اور لکھا “2023 کے لیے تیاری کر رہے ہیں”۔
شیئر کی گئی تصاویر میں کیارا اور سدھارتھ نے سیاہ رنگ کا ایک جیسا لباس پہنا ہوا ہے۔