پاکستان شوبزانڈسٹری کی ماڈل اور اداکارہ نوشین شاہ خود کو بوڑھی آنٹی کہنے والوں پرناصرف برہم ہو گئیں بلکہ انہیں کرارا جواب بھی دے دیا۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرنوشین شاہ نے اپنی دلکش انداز اپنائے چند تصاویر شیئر کیں، جس پر چند صارفین نے موقع پاتے ہی منفی کمنٹس کرنا شروع کرد یئے۔
اداکارہ و ماڈل کی تصویرپر ایک صارف نے انہیں پاکستان کی ملکہ قرار دیتے ہوئے طنزاً بوڑھی خاتون لکھ دیا۔
اس منفی کمنٹ کے جواب میں نوشین شاہ نے کہا کہ ان کیلئے عمر صرف ایک ہندسے سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔
با ت یہی ختم نہیں ہوئی بلکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ آنٹی ہوگئی ہو، جواب میں نوشین نے کہا کہ الحمداللہ ، آپ کو کوئی مسئلہ؟