ٹک ٹاکرحریم شاہ نے ایوارڈ شو میں پاکستانی اداکاراؤں پر بے حیائی پھیلانے کا الزام عائد کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق حریم شاہ نے ترکی سے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ میں کسی پر نکتہ چینی نہیں کرنا چاہتی لیکن موجودہ صورتحال پر اپنا ردعمل ضرور دینا چاہوں گی۔
شئیر کردہ ویڈیو میں حریم شاہ نے کہا فیشن کرنے سے ہمیں کسی نے نہیں روکا، فیشن کرنا حق ہے لیکن اتنی بے ہودگی تو ٹک ٹاک اسٹارز نے بھی نہیں کی جتنی ایوارڈز شو کی تقریب میں نظر آئی کہ کسی کی پوری کی پوری ٹانگ نظر آرہی ہے تو کسی کا جسم نظر آرہا ہے۔
ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ ٹک ٹاکرز بےحیائی پھیلا رہے ہیں اور ان کی وجہ سے نوجوان نسل خراب ہورہی ہے جبکہ یہ بالکل جھوٹ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہماری پاکستانی اداکاراؤں کے لباس کو ہی دیکھ لیں، اُن کے لباس مختصر ہوتے جارہے ہیں جو معاشرے میں بےحیائی کا سبب بن رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حریم شاہ نے آج دو ویڈیوز شیئر کی ہیں اور بتایا ہے کہ وہ اس وقت ترکی میں موجود ہیں۔