بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے اپنی نئی دیس تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی ہیں۔
ان تصاویر میں اداکارہ کو دیسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے ۔
اس لباس میں اداکارہ بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں جو کہ ان کے مداحوں کو بھی بہت پسند آیا ہے۔
اس سے قبل اس لباس میں فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ الگ الگ انداز سے پوز کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
حال ہی میں ان کا ایک گانا ریلیز ہوا ہے جس کو بالی ووڈ انڈسٹری میں کافی مقبول ہوتا نظر آیا ہے اور اسکے علاوہ جیکولین جلد ہی اکشے کمار کے ساتھ ایک فلم میں بھی نظر آئینگی جس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔