بالی ووڈ کی ڈانسرنورا فتحی کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی ڈانسڑ نورا فتحی کے حالیہ بولڈ فوٹو شوٹ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں نورا کو ایک الگ لک میں دیکھا جا سکتا ہے۔
نورا فتیحی کے حالیہ ڈانس ویڈیو میں اپنایا گیا گلیمرس لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ڈانسر نورا فتیحی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہے۔
نورا فتیحی کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈانسر گولڈن رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین ورا فتیحی کے لباس اور ان کی خوبصورتی کی بہت تعریف کر رہے ہیں۔
دوسری جانب نورا فتیحی نے کافی کم وقت میں بالی ووڈ میں اپنی الگ شناخت بنائی ہے ۔
یاد رہے ہندوستانی ہو یا ویسٹرن آوٹ فٹ نورا فتیحی کافی خوبصورتی کے ساتھ ان کا استعمال کرتی ہیں ۔
یہی وجہ ہے کہ فینس کی نظر جہاں ان کے ڈانس اسٹیپس کو سیکھنے پر ہوتی ہے وہیں ان کے آوٹ فٹ بھی فینس کو کافی پسند آتے ہیں ۔
اس سے قبل بھارتی اداکارہ نورا فتحینے انارکلی جوڑے کے ہمراہ دلکش کڑھائی دار دوپٹہ زیب تن کیا تھا جس کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے اپنے اس خوبصورت دیسی جوڑے میں ایک ویڈیو اور تصویر پوسٹ کی گئی تھی۔
نورا فتحی اپنے لباس کو ہمیشہ سادہ اور واضح رکھتی ہیں اور انہیں اپنے مداحوں کو منفرد اسٹائل کی مدد سے حیران کرنے کی مہارت بھی حاصل ہے۔
اداکارہ نے ہلکے سبز رنگ کے بھاری لباس کے ساتھ سفید رنگ کے کڑھائی دار دوپٹے میں تصویر شیئر کی۔