ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے خوبصورت انگوٹھی کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا اہم ترین دن قرار دے دیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر انگوٹھی کے ہمراہ اپنی مختلف ہنستی مسکراتی تصاویر شیئر کیں، شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کے ہاتھ میں پہنی انگوٹھی واضح ہے جبکہ ایک تصویر میں اداکارہ کو کسی کا ہاتھ تھامے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔
ایک تصویر میں سوناکشی کسی کا ہاتھ تھامے کھڑی مسکرارہی ہیں جبکہ ایک تصویر میں کسی کا بازو پکڑے کھڑی ہیں۔
دانیہ شاہ نے ثبوت کے طور پر عامر لیاقت کی نجی ویڈیو لیک کر دی
اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ میرے لیے بڑا دن میرے سب سے بڑے خوابوں میں سے ایک حقیقت بننے والا ہے اور میں اسے آپ کے ساتھ شیئر کرنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ یقین نہیں آتا کہ یہ اتنا آسان تھا تاہم اداکارہ نے باضابطہ طور پر منگنی یا منگیتر کا اعلان نہیں کیا ہے ۔