پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ رابعہ بٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ رابعہ بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
رابعہ بٹ کی جانب سے شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مغربی لباس زین تن کی ہوئی ہیں۔
اداکارہ کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ پاکستان کی سپر ماڈلز میں سے ایک ہیں اور انہوں نے پاکستان کے تمام سرکردہ برانڈز کے ساتھ کام کیا ہے اور بعد میں انہوں نے بطور اداکارہ اپنے کیریئر کو آگے بڑھایا ہے۔