نئی آنے والی پاکستانی فلم ٹکسالی میں عائشہ عمر اور یاسر حسین مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
عائشہ عمر اور یاسر حسین نے ابو علیحہ کی فلم جاوید اقبال : دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر میں بھی ایک ساتھ کام کیا، جس کا نام تبدیل کرکے ککری رکھ دیا گیا ہے۔ یہ فلم 19 مئی کو ریلیز کیا جارہا ہے۔
ابو علیحہ کی ایک اور سسپنس کرائم تھرلر فلم ٹکسالی میں عائشہ عمر نے اپنے کردار کے حوالے سے مداحوں کو سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے آگاہ کیا۔ فلم کے حوالے سے عائشہ نے لاہور کی لوکیشن کو مینشن کرتے ہوئے لکھا میری جھلک ٹکسالی فلم سے
عائشہ کی ان تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلم کو لاہور میں شوٹ کیا گیا۔ اس فلم کی کاسٹ میں مہر بانو، یاسر حسین، نیئر اعجاز، عفت عمر، افتخار ٹھاکر، بابر علی، عمر عالم اور شہریار چیمہ شامل ہیں۔
عید الفطر کے موقع پر بھی عائشہ،عمر کی دو فلمیں منی بیک گارنٹی اور ہوئے تم اجنبی بھی ریلیز ہوئیں۔