لاہور : پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور کامیڈین ماجد جہانگیر لاہور میں انتقال کر گئے، لیجنڈری اداکار طویل عرصے سے فالج کے مرض کے شکار تھے اور نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
اہل خانہ کے مطابق ماجد جہانگیر ایک ماہ قبل گھر پر بیڈ سے گر گئے تھے، بیڈ سے گرنے سے ان کی ریڑھ کی ہڈی بھی فریکچر ہوگئی تھی، انہیں سانس کا مرض بھی تھا جو شدت اختیار کر گیا تھا۔
یاد رہے کہ اپنے سیریلز میں ناظرین کو ہنسانے اور لوٹ پوٹ کرنے والے اداکار ماجد جہانگیر کے اہل خانہ نے چند روز قبل عوام سے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ معروف اداکار ماجد جہانگیر نے 80 کی دہائی میں ڈراما سیریز ففٹی ففٹی سے شہرت پائی تھی۔
تمام حدیں پار؛ حرا مانی کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
کامیڈی سیریز ’’ ففٹی ففٹی ‘‘ میں اپنے کام سے شہرت پانے والے ماجد جہانگیر ایک ماہ قبل گھر پر بیڈ سے گر گئے تھے جس کے باعث ان کے مہرے کی ہڈی فریکچر ہوگئی تھی، وہ لاہور میں نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج تھے۔
مرحوم کی تدفین کے لیے بیٹا فہد ماجد کراچی سے لاہور آئے گا اور میت کراچی لے کر جائے گا۔ ان کے بیٹے فہد نے بتایا کہ ان کی نماز جنازہ اور تدفین آج کراچی میں کی جائے گی۔
اداکار ماجد جہانگیر کو ’’ ففٹی ففٹی ‘‘ کامیڈی سیریز میں ان کی یادگار کارکردگی پر صدر پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا، انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے لیے 22 سال کام کیا اور 4 فلموں میں اداکاری بھی کی۔