پاکستانی ڈرامہ انڈسٹی کی معروف اداکارہ صبا قمر کی ایک ڈانس ویڈیو سامنے آئی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کافی پسند کر رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں اداکارہ صبا قمر کو ایک شادی میں شرکت کے دوران ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے دوست احباب کے مجمعے میں بھارتی گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبا قمر نے آسمانی رنگ کا عروسی جوڑا پہنا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ کی یہ تصاویر ان کے قریبی دوست کی شادی میں لی گئیں تھیں جس میں اداکارہ نے بھرپور انداز میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر کا شمار پاکستان کی بہترین اور کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے ۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو نظر آتی ہیں اور اپنے نئے پراجیکٹس، حالات اور طعبیت کے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ بھی کرتی ہیں۔