پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کی دلکش تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سارہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مغربی لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔
اداکارہ نے کچھ دیر قبل ہی یہ تصویر پوسٹ کی ہے جسے تاحال لاکھوں لائیکس اور تعریفی کامنٹس آچکے ہیں۔
اس سے قبل سارہ نے فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام اسٹوری پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔
شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ سرخ رنگ کے عروسی لباس میں بے حد حسین نظر آ رہی تھیں جبکہ اُن کی جیولری اداکارہ کی خوبصورتی اور برائیڈل لُک میں مزید اضافہ کر رہی تھی ۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر سارہ کے برائیڈل شوٹ کی ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان مداحوں کے سا تھ اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس پر اُن کے مداحوں کی جانب سے منٹوں میں ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ جاتے ہیں ۔