پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اور ہردلعزیز اداکارہ سارہ خان ڈراموں کی دُنیا کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئیں۔
معصوم سی صورت اور آواز والی اداکارہ سارہ خان کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 8 ملین یعنی 80 صارفین نے فالو کرلیا ہے۔
انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد سارہ خان بھی اُن پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو انسٹاگرام پر کافی مقبول ہیں۔
سارہ انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، وہ آئے دن اپنی بیٹی اور شوہر کے ہمراہ اپنی خوبصورت تصاویر، نت نئے فوٹو شوٹ اور کام سے متعلق تصویریں اپنے مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔
سارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان کی خوبصورت تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔
گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد سےسارہ خان اپنے انسٹاگرام پر بےحد متحرک ہوگئی ہیں۔
انسٹاگرام صارفین فلک شبیر اورسارہ خان کی ایک ساتھ تصویروں کو ناصرف پسند کرتے ہیں بلکہ اُنہیں شوبز انڈسٹری کی بہترین جوڑی بھی قرار دیتے ہیں۔
سارہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے ابھی تک 1588 پوسٹس کی ہیں، اس کے علاوہ اداکارہ نے صرف 60 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔