ہم سب جانتے ہیں کہ کسی بھی رشتے کی بنیاد محبت اور اعتماد پر ہی ہوتی ہے.
جب ایک ساتھی دوسرے ساتھی کا اعتماد توڑتا ہے تو رشتہ ٹوٹنے کی نوبت آجاتی ہے
جن لوگوں نے یہ تجربہ کیا ہے وہ یقیناً جانتے ہوں گے کہ ایسی صورتحال کے بعد اس رشتے میں رہنا کتنا مشکل ہو جاتا ہے۔
لیکن زندگی میں بعض اوقات ایسے تلخ تجربات ہمیں بہت کچھ سکھا دیتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ ہوا بولی وُڈ کے بادشاہ شاہ رُخ کی اہلیہ گوری خان کے ساتھ جنہوں نے ان سے علیحدگی کا اشارہ دیدیا ہے۔
گوری خان نے انسٹاگرام پر اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں تہلکہ خیز بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے شاہ رُخ اور اپنی تصویر پوسٹ کی ساتھ ہی لکھا کہ میں شاہ رخ کو چھوڑنا چاہتی ہوں۔
گوری خان نے شو “کافی وِد کرن” میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شاید ہم نے شادی کے بارے میں فیصلہ جلدی کرلیا، لہٰذا میں نے بریک لے لی۔ وہ میرے بارے کچھ زیادہ ہی محتاط رویہ رکھتا ہے اور یہ میں اس صورتحال کو کنٹرول نہیں کرسکتی۔
گوری نے مزید بتایا کہ انہیں بھی جگہ اور کچھ وقت چاہیے، وہ کئی مرتبہ پہلے بھی ایسا کرچکی ہیں لیکن پھر بعد میں واپس آگئیں۔
یاد رہے کہ اداکار شارخ خان کی شادی گوری خان سے 25 اکتوبر 1991ء میں ہوئی تھی ان کے تین بچے، دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔