بالی وڈ سے اطلاعات ہیں کہ شاہ رخ خان اورانکی صاحبزادی سہانا خان ایک ساتھ ایک ہی فلم میں اسکرین شیئر کریں گے، فلم کی شوٹنگ رواں برس کے آخر میں شروع کی جاسکتی ہے۔
رواں برس شاہ رخ خان کے لیے رہا کامیاب جہاں ایک طرف تو اس سال کے آغاز میں کنگ خان کی فلم پٹھان نے باکس آفس میں بڑا بزنس کیا۔ وہیں بالی وڈ کی فلموں کی کامیابی کے کئی ریکارڈز بھی توڑے۔ حال ہی میں سہانا خان کی ڈیبیو فلم آرچیز کا بھی ٹریلر ریلیز ہوا جو کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر اسٹریم کیا جائے گا۔ تاہم ابھی اس فلم کی ریلیر ڈیٹ کا اعلان نہیں سامنے آیا۔
اب یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ ریڈ چیلز انٹرٹینمنٹ کی پروڈکشن اور سدھارت آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی سہانا دکھائی دیں گی۔ سدھارت آنند نے پٹھان فلم کی ہدایتکاری بھی دی۔ اس فلم کی عکس بندی کے حوالے سے یہ بتایا جا رہا ہے کہ ابھی شوٹنگ میں کچھ وقت ہے۔
کہا جارہا ہے کہ اس وقت شاہ رخ۔خان اپنی آئندہ آنے والی فلم راجکمار حرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی کے اہم سیکوئلز کی شوٹنگ باقی ہے۔ڈنکی میں شاہ رخ کے ساتھ تاپسی پنوں دکھائی دیں گی۔