لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے طلاق پر سابق ٹیسٹ کرکٹر کے گھر والے انتہائی رنجیدہ ہیں۔
شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفر نے نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شعیب ملک کی فیملی میں سے کسی نے ان کی ثناء جاوید سے دوسری شادی میں شرکت نہیں کی کیوں کہ ان کے اہلخانہ ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ ہیں۔
عمران ظفر نے کہا کہ مجھے بھی شعیب شادی کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے، خاندان میں سے کوئی شادی میں شامل نہیں تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چکی ہے اور قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے اذہان کو دبئی میں ملنے جاتے رہیں گے،
شعیب اور ثانیہ کے تعلقات خراب ہونے پر شعیب ملک کی فیملی 2022ء کے آخر میں دو ہفتے کے لیے دبئی گئی تھی ، دونوں سپورٹس سٹارز کے گھر قیام کے دوران ان کے درمیان تعلقات خوشگوار کرنے کی کوشش کی جاتی رہی،
چاہت فتح علی خان کا سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ
شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے طلاق کے حق میں نہیں تھی اور اسی لیے طلاق ہونے پر شعیب ملک کی فیملی کو بہت دکھ ہوا۔
ذرائع کے مطابق یہ ثانیہ مرزا ہیں جنہوں نے شعیب ملک سے طلاق لی کیوں کہ وہ شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے ناخوش تھیں،
ثانیہ ایک عرصہ تک یہ سب نظر انداز کرتی رہیں اور پھر صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر سابق بھارتی ٹینس سٹار نے انتہائی قدم اٹھایا۔ ذرائع کے مطابق شعیب ملک کی فیملی نے انہیں تعلقات بہتر بنانے کا بھی کہا،
اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ ان کے معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے۔ واضح رہے کہ شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے 20 جنوری ہفتے کی صبح اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر جاری تصاویر سے کیا۔