بارسلونا : عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا پر بارسلونا کے ایک پارک میں جنگلی خنزیروں نے حملہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ بارسلونا کے ایک پارک میں اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں کہ اچانک سے دو جنگلی خنزیروں نے ان پر حملہ کیا ،خوش قسمتی وہ اور ان کا بیٹا محفوظ رہا۔44 سالہ گلوکارہ نے دعویٰ کیا کہ جنگلی خنزیر ان پر حملہ کرنے کے بعد ان کا بیگ لیکر جنگل میں لے گئے ۔
شکیرا کا کہنا تھا کہ جنگلی خنریز میرا بیگ جنگل میں لے جا رہے تھے جس میں میرا موبائل فون تھا، انہوں نے سب کچھ خراب کر دیا۔