بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا ہمیشہ سے ہی اپنے کا، صلاحیتوں اور مزاج کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔
اداکارہ کے نام سے منسوب شادی کی خبریں سامنے آرہی ہیں جس مں کہا جارہا ہے کہ سوناکشی سلمان خان کے خاندان میں شادی کرینگی۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کی بیوی کے بھائی ’بنٹی سچدیوا‘ اور سوناکشی سنہا جلد شادی کرینگے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں کو اکثر پارٹیز میں ساتھ دیکھا گیا ہے اور یہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے والا اگلا جوڑا ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ سوناکشی سنہا اور بنٹی سچدیوا 2017 سے ساتھ نہیں ہیں لیکن اس سے پہلے دونوں کے درمیان تعلقات تھے جس دوران ان کی شادی کی خبریں بھی عروج پر تھیں۔
تاہم 2017 میں دونوں کی علیحدگی کے بعد دونوں ساتھ ہیں یا نہیں یہ کہنا تو مشکل ہے لیکن اس حوالے سے کوئی بھی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ بنٹی سچدیوا ایک پی آر کمپنی کے ساتھ ہی ایک اسپورٹس مینجمنٹ کمپنی کے بھی مالک ہیں۔