بھارت کی معروف اداکارہ و ڈانسر سنی لیونی نے سوشل میڈیا صارفین اور تمام مداحوں کو ایک بڑا چیلنج پورا کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔
اس حوالے سے اداکارہ سنی لیونہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی ایک بوتل کو اس طرز سے اچھالتی ہیں کہ بوتل واپس سیدھی کھڑی ہوجائے۔
اس چیلنج کو ’فلپ دا بوٹل‘ کا نام دیا گیا ہے اور چیلنج کیا گیا ہے کہ آپ میں سے کون کون ایسا کرسکتا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ کا یہ چیلنج ایک نیا سوشل میڈیا ٹرینڈ ہے جسکی اب تک متعدد ویڈیوز سامنے آچکی ہیں اور اب سنی نے اپنے مداحوں کو بھی یہ چیلنج کرنے کا کہنا ہے۔
واضح رہےسنی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بہت سے ویڈیوز پوسٹ کرتی ہوئی نظر آتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔