بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم جوان کا ٹیزرجاری کر دیا گیا۔ فلم کو شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی ہی طرح ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں پیش کیا جائے گا۔
بالی وڈ کی ایکشن تھرلراورسسپنس فلم جوان کا ٹیزر( prevue)جاری کردیا گیا۔ 2 منٹ 12 سیکنڈ کے اس پرویومیں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو کئی اوتارمیں دیکھا گیا۔ جوان کے ٹریلرکی ایک جھلک میں شاہ رخ ایکشن کرتے دیکھائی دیں ۔ جبکہ اسی موشن پکچر میں ایک جانب وہ ڈانس کرتے سرخ رنگ کی شرٹ میں بھی نظر آئے۔
ایک سین میں وہ آدھے چہرے پرماسک پہنے نظر آئے ۔ تو ٹیزر کے اگلے ہی منظر میں وہ پٹیوں میں لپٹے ہوئےدیکھائی دے رہے ہیں۔
جوان کے جاری ہونے والے ٹریلر میں شاہ رخ خان ٹرین میں سوار ہونے کے لیے اپنے اوتار کو تبدیل کرتے ہیں۔ وہ اپنی پٹیوں کواتار کرایسے شخض کا روپ دھار لیتے ہیں جو کہ بالکل گنجا ہے۔
جوان 7 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ اس فلم میں تامل اور تیلگو سینما میں پرفارمنس پیش کرنے والی اداکارہ نایانتھرا اور وجے سدوپاتھی شامل ہیں ، سدو نے زیادہ ترتامل سینما کے لیے کام کیا۔ جبکہ جوان میں دیپیکا پاڈوکون نے بھی خصوصی کردار ادا کیا۔
اس فلم کی ہدایات دیں ہیں ایٹیلی نے۔ جنہوں نے کامیاب ترین تامل فلموں کو پیش کیا ہے۔ جوان کے ٹریلر کو دیکھ کر تامل فلموں جیسی ٹریمنٹ دکھائی دے رہی ہے ۔ جبکہ اس فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ نایانتھرا اور وجے سدوپاتھی تامل اور تیلگو فلموں کے کامیاب ترین اداکاروں کو لیا گیا۔ اس فلم کے ٹریلر کو پٹھان کی ہی طرح بیک وقت 3 زبانوں تیلگو ، تامل اور ہندی میں ریلیز کیا گیا ہے۔